ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارنعمان اعجاز نے ریسٹورنٹ کھول لیا

اداکارنعمان اعجاز نے ریسٹورنٹ کھول لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مشہور سینئیرٹی وی ڈراموں کےاداکار نعمان اعجاز نے ریسٹورنٹ کا آغاز کردیا۔ اداکار نعمان اعجاز نے کینیڈا میں ’لارچی از نعمان اعجاز‘ کے نام سے اپنے ریسٹورنٹ کا کھولا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی ڈراموں کے سینئیر اداکار نعمان اعجاز ان دنوں کینیڈا میں قیام پذیر ہیں، جہاں انہوں نے ریسٹورنٹ کا آغاز کیا، اداکار نعمان اعجاز نے  انسٹاگرام پر اپنے ریسٹورنٹ کے افتتاح کی تقریب کی کچھ تصاویراور ویڈیو شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کھانوں پر مشتمل ریسٹورنٹ ان کا پہلا کاروباری منصوبہ ہے۔ ریسٹورنٹ کی گرینڈ اوپن تقریب میں نعمان اعجاز کی اہلیہ اور ان کے تین بیٹے بھی موجود تھے۔

View this post on Instagram

@larachi_by_naumaanijaz #naumaanijaz

A post shared by Naumaan Ijaz (@naumaanijazofficial1) on

گزشتہ دنوں اہلخانہ کے ساتھ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اپنوں کو وقت دیا کریں، کیونکہ تاج محل دنیا نے دیکھا ممتاز نے نہیں، میں بے وفا نہیں وفادار ہوں۔ 

View this post on Instagram

Apno ko time deya kareen Tough time nahin... Keyun ke taj mehal duniya ne dekha mumtaz ne nahin. I am not perfect but I am loyal...

A post shared by Naumaan Ijaz (@naumaanijazofficial1) on

واضح رہے کہ  اداکارنعمان اعجاز کا اپنے بچوں کے ساتھ خاصا دوستانہ تعلق ہے، ان کے مشاغل میں والد کا بھرپورساتھ ہوتا ہے۔گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں نعمان اپنے بیٹے ریان کے ساتھ معروف پنجابی گانے باری پر طبع آزمائی کررہے ہیں۔

 مومنہ مستحسن اور بلال سعید کےگانے پرنعمان اعجاز نے کرسی کی مدد سے طبلے کا کام لیا اور خوب مہارت دکھائی۔سازکے پورے نمبر ہیں لیکن آواز پر انسٹاصارفین کا ملا جلا ردعمل رہا۔ کئی صارفین باپ بیٹے کی گائیکی سے متاثر نہیں ہوئے جبکہ بیشتر نے اس کاوش کا سراہا۔

ایک صارف نے لکھا ایسا گا کربھی اپ لوڈ کرنا، واہ جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا یہ ویڈیو ان کی آواز سے متعلق نہیں ، یہ بیٹے اورباپ کے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer