(علی اکبر)صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سروسز ہسپتال میں تین دن سے زیر علاج ہیں، ان کو کیا بیماری لاحق ہے ڈاکٹروں نےتشخیص کرلی جبکہ طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا سروسز ہسپتال میں تیسرا روز ہے، چوہدری شجاعت حسین کی طبعیت پہلے سے بہتر ہونے لگی،پروفیسر امجد پرنسپل سمز کا کہناتھا کہ چوہدری شجاعت حسین لوگوں کو پہچان بھی رہے ہیں اور باتیں بھی کر رہے ہیں۔سربراہ مسلم لیگ ق کی سانس بحال ہو چکی ہے۔بغیر آکسیجن ماسک کے بھی آسانی سے سانس لے رہے ہیں۔ان کا بلڈ پریشر بہتر ہے۔
پروفیسر امجد کا کہنا تھا کہ پہلے روز کی نسبت چوہدری شجاعت کی طبیعت بہتر ہے،میڈیکل بورڈ نے چیک کرنے کے بعد ٹرینمنٹ میں کچھ تبدیلی کی ہے، نروس سسٹم کی ایک بیماری چوہدری شجاعت حسین کو ہے، بلغم نہ نکلنے سے چوہدری شجاعت کو سانس لینے میں دشواری ہوئی۔
دوسری جانب چوہدری شجاعت کی تیمارداری کے لئےرہنما تحریک انصاف اعجاز چودھری کی سروسز ہسپتال آمد ہوئی، اعجاز چودھری نے صدر ق لیگ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مونس الہی، چودھری شافع حسین ، چودھری سلیم بریار ، عظمی کاردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین خان،سینیٹر ولید اقبال اور سجادہ نشین بابا فرید پاکپتن شریف پیر دیوان عثمان فرید چشتی بھی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے،چوہدری شافع ، حق نواز، میاں منیر، افضال احمد تارڑ، چوہدری امتیاز احمد رانجھا، صادق چٹھا، غلام محیی الدین سمیت دیگر موجود تھے۔