(راؤدلشادحسین) شہر کےسہولت بازاروں میں سرکاری سٹالزکے علاوہ لنڈا بازار لگانے پر عائد پابندی کو ہوا میں اڑادیاگیا۔
تفصیل کے مطابق گلشن راوی کے سہولت بازار میں سرکاری سٹالز پچاس جبکہ پرائیویٹ اسٹالز 5 سو سے زائد اسٹالز پر مشتمل لنڈا بازار انتظامیہ کی ناک تلےلگ گیا، ایس او پیز کی بھی دھجیاں بکھیر دی گئیں.واضح رہے کہ شہریوں کو مہنگائی کے جن سے نجات دلانے کے لئے بزدار سرکار نے شہر کے 31 مقامات پر سہولت بازار لگا دیئے۔
شہریوں کی سہولت کے لئے بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کاحکم دیا گیا تھا لیکن سردی کی آمد کے پیش نظر سہولت بازار میں لنڈے کا کاروبار کرنے والوں نے 500سے زائد سٹالز لگا لئے جس سےسہولت بازار میں لوگوں کا رش ہونے سے کورونا پھلینے کے خدشات بڑھ گئے جبکہ زیادہ رش کی وجہ سے سکیورٹی بھی داؤ پر لگ گئی ہے۔جبکہ چند روزقبل ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا تھاکہ سہولت بازار قائم کرکے لوگوں کو بھرپور ریلیف مہیا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شہر میں کورونا کے وار شدت اختیار کرنے لگے، شہر میں کورونا سے مزید 6 اموت، 154نئے مریض رپورٹ ہوئے، شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 53 ہزار 319 ہوگئی، لاہور میں اب تک کورونا سے 947 اموات ہو چکی ہیں۔سروسزہسپتال نے22نومبرتک تمام آپریشن منسوخ کردئیےگئے۔ ہسپتال میں جنرل سرجری، گائنی اور آرتھوپیڈک کےشعبے شامل ہیں۔پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ کی طرف سےجاری نوٹی فکیشن میں کہاگیاہے کہ صرف ایمرجنسی اور کینسرآپریشنز کئےجائیں گے۔پہلے سے شیڈول تمام آپریشنز منسوخ کئے گئے۔