بابر اعظم پر قسمت مہربان، ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

بابر اعظم پر قسمت مہربان، ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایاناز  بیسٹمین بابر اعظم اپنی شاندارکارکردگی کی بدولت کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں، باؤلرز کے چھکے چھڑانے والے بلے باز بیسٹمین نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین زنز ریٹ کی سٹرئیک رکھنے والے بابراعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سال 2020 میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرلیے۔ بابر اعظم نےیہ اعزاز راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 82 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا،وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں  رواں سال  ایک ہزار رنز مکمل کرنے والےپہلے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔ 

واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم نے 2020 میں اب تک ایک ٹی ٹوئنٹی سنچری اور 9 نصف سنچریوں کی مدد سے 26 اننگز میں 1063 رنز بنائے ہیں،دوسری جانب  بھارت کے  کننور لوکیش راہول 993 رنز بناکر اس سال کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer