اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کیلئےاضافی وقت دینےکا فیصلہ

 اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کیلئےاضافی وقت دینےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سال 2016 میں کنٹریکٹ پربھرتی ہزاروں اساتذہ کے لیے اچھی خبر، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاساتذہ کو  بی ایڈ  کرنے کیلئے دو  سال کا اضافی وقت دینےکا فیصلہ کر لیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےکنٹریکٹ پر بھرتی ہزاروں اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کیلئےاضافی وقت دینےکا فیصلہ کرلیا ، کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کو اپنی مستقلی کیلئے بی ایڈ کرنا لازمی تھا، اس سے قبل کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کو تین سال کے اندر بی ایڈ کرنا تھا، توسیع کے بعد 2016 میں کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کو بی ایڈ کرنےکیلئے مزید 2 سال کی چھوٹ مل جائےگی، فیصلے سے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کا مذکورہ اساتذہ کو تین سالوں میں بی ایڈ نہ کرنےپرنوکری سے فارغ کرنے کا پلان تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer