"رواں سال یکم جنوری سے07نومبر تک ڈینگی سے 16اموات ہوئیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ڈینگی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔
اس وقت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کل 157کنفرم مریض زیر علاج ہیں۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں 59نئے مریض سامنے آئے جبکہ 47مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔راولپنڈی میں 37، لاہور 12 سرگودھا 03 اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، ملتان،جہلم حافظ آباد اور راجن پور01، 01کیس سامنے آیا۔اس وقت صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے06مریض انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔
ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ (DEAG) کے مطابق پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے07نومبر تک ڈینگی سے 16اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 200153ان ڈور اور68093آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا جبکہ205 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔گزشتہ روز صوبہ بھر سے ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر10کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 03افراد کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ڈینگی لاروا کی موجودگی پر530افراد کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ01مقامات کو سیل کیا گیا۔
راولپنڈی میں عوام کی سہولت کیلیے موبائل سکریننگ یونٹس میں تمام ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ راولپنڈی میں اس وقت کل05موبائل ہیلتھ یونٹس اور02موبائل فلٹر کلینک کام کر رہے ہیں۔
عوام کو ان کے درواذے پر ڈینگی اور دیگر ٹیسٹ کروانے کی سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹروں، نرسوں اور فیلڈ سٹاف کی ہنگامی بنیادوں پر بھرتیاں بھی کی جا رہی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer