چودھری شوگر ملز کیس، نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

 چودھری شوگر ملز کیس، نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست  منظور کرتے ہوئے چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے چودھری شوگر ملز  کیس کی سماعت کی، ضمانت کے بعد پہلی بار مریم نواز کیپٹن(ر) صفدر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں جبکہ یوسف  عباس کو جیل سے لا کر  عدالت پیش کیا گیا، وکیل نے نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی، نیب پراسیکیوٹر نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر میں ہیں، ہسپتال میں نہیں اور درخواست پر ان کے دستخط بھی نہیں ضمانت کے بعد ہر پیشی پر ملزم کا آنا ضروری ہے۔

نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ جب تک ریفرنس نہ آئے اس وقت تک ملزم کو حاضری سے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے، اس وقت چودھری شوگر ملز کی انکوائری ہو رہی ہے، ٹرائل شروع نہیں ہوا، ضمانت کے بعد نیب کیسز میں ریفرنس آنے تک ملزم کو استثنیٰ دیا جاتا ہے، علیم خان کے کیس میں بھی ریفرنس نہ آنے کی وجہ سے استثنیٰ دیا گیا۔

عدالت نے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست  منظور کرتے ہوئے چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

پیشی کے بعد مریم نواز نےمیڈیاسےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، انہیں علاج کے لیے  فی الفور  باہر بھیجنا چاہیے،انکا نام ای سی ایل میں ہونےکی وجہ سے وہ باہر نہیں جا سکتیں،میاں نواز شریف کو باہر  لے جانے کے سارے  انتظامات میاں شہباز شریف دیکھ رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer