ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے انٹری پوائنٹس اور چوکوں کو خوبصورت بنانے کا پلان

لاہور کے انٹری پوائنٹس اور چوکوں کو خوبصورت بنانے کا پلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) شہر کے 20 انٹری پوائنٹس اور چوکوں کو مزید خوبصورت بنانے کے پلان پر تبادلہ خیال کیلئے چیئرمین پی ایچ اے کی زیر صدارت اجلاس جیلانی پارک ہیڈ آفس میں پی ایچ اے کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید، ڈائریکٹر مارکیٹنگ 2 عامر ابراہیم ، سینئرگرافک ڈیزائنر و پبلک ریلیشن آفیسر نادیہ طفیل اور افسر شریک تھے۔

چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ گلبرگ گول چکر، مین مارکیٹ، حسین چوک، ظہور الٰہی روڈ ، شادمان، شاہ جمال، سمن آباد، سرکل روڈ، بابو صابو انٹرچینج، نیاز انٹر چینج، اللہ ہو چوک جوہر ٹاﺅن چوک، واپڈا ٹاﺅن ، شانو بابا چوک، ڈیفنس روڈ، یوشیپ گرین بیلٹ مال روڈ، جہاں ایونیو رنگ روڈ، راوی ٹول پلازہ، ٹھوکر نیاز بیگ، گجومتہ، انٹر چینج شیخوپور ہ، اولڈ سگیاں ٹول پلازہ، ہربنس پورہ انٹر چینج کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے پلاننگ اور مشاورت جاری ہے جلد کام کا آغاز شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انٹری پوائنٹس اور چوکوں کو خوبصورت بنا کر دوسرے شہروں کیلئے مثالی بنائیں گے، شہر کی بڑی سٹرکوں اور شاہراؤں پر سجاوٹ اور نئے پودوں کی تنصیب کے عمل کو تیز بنائے جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer