گورنر پنجاب نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو جائز قرار دیدیا

 گورنر پنجاب نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو جائز قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو جائز قرار دیدیا، کہتے ہیں کہ ہم نے کب کہا کہ دھرنا ناجائز ہے، صرف دھرنے کی ٹائمنگ درست نہیں، اس وقت فوکس مسئلہ کشمیر پر ہونا چاہیے تھا۔

الحمرا میں ہونے والی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دین اسلام روادری امن کا مذہب ہے اور اسلام انتہا پسندی کے خلاف ہے، دین ہمیں عدل و انصاف سمجھاتا ہے، معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لئے علمائے کرام اپنا بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں، اسلام سے دوری اختیار کرنے کے باعث آج دنیا میں مسلمان مظلوم ہے اگر آج ہم اپنا قبلہ درست کرلیں تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے-

سیرت کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے علماء سے اپیل کی کہ وہ مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کریں، مولانا فضل الرحمان کے پاس وفد بنا کرجائیں اور ان سے بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، سیاستدانوں کے بیانات ہمیشہ سخت ہوتے ہیں لیکن معاملات مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں یقین ہےکہ مولانا فضل الرحمان ٹکراؤ والی سیاست کی طرف نہیں جائیں گے، حکومت نے کراچی سے لیکر اسلام آباد تک کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، کوئی پکڑ دھکڑ نہیں کی گئی، تمام شرکاء کو آزادانہ طریقہ سے جانے دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer