"آلودگی پھیلانے والی صنعتوں، گاڑیوں، بھٹوں کیخلاف کارروائی ہوگی"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 وزیراعلیٰ نے ماحولیاتی آلودگی اورسموگ پر قابو پانے کیلئے مہم کو مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آلودگی پھیلانے والی صنعتوں، گاڑیوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام کو سموگ کے اثرات سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے گی، میں رات گئے تک سموگ کی صورتحال کو خود مانیٹر کرتا رہا اور متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو اس ضمن میں فوری طور پر ضروری ہدایات جاری کیں، شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو فوری طور پر متحرک کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer