عابد چوہدری: اقبال ٹاؤن میں تین پولیس اہلکار معذور خاتون کو 15 روز تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا، البتہ پولیس اہلکاروں کا تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا۔
تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے کی رہائشی معذور خاتون لبنیٰ کے مطابق وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موبائل کمپنی کی فرنچائز پر سم نکلوانے گئی جہاں اس کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس دوران پولیس وین میں موجود تین پولیس اہلکاروں نے اسے روکا، پوچھ گچھ کے بعد اسے گاڑی میں ڈالا اور ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایک مکان میں لے گئے جہاں پولیس اہلکار مبینہ طور پر اسے 15 روز تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور انکار پر اسکے بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
اقبال ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا، البتہ مقدمہ درج کرنے کے بعد بھی پولیس اہلکاروں کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگا سکی، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سی آئی اے علامہ اقبال ٹاؤن کی نگرانی میں دو ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان اہلکاروں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔