ملک اشرف: آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں فواد حسن فواد کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کا معاملہ، ہائیکورٹ میں فواد حسن فواد کی متفرق درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔
مزید تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نیب سمیت دیگر فریقین کو پہلے کی نوٹس جاری کرتے ہوئے بارہ نومبر کو جواب طلب کر رکھا ہے۔ درخواست ضمانت میں چیئر مین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد حسن فواد کا آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل سے ملزم فوادحسن فواد کا کوئی تعلق نہیں ہے، ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار کیا۔
چیئرمین نیب نے نیب آرڈیننس کے تحت درخواستگزار کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، چئیرمین نیب کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری غیرقانونی ہیں. درخواست ضمانت میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم فواد حسن فواد کو رہا کرنے کا حکم دے۔