ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی میں انتخابی مہم شروع

سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی میں انتخابی مہم شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: سینیٹ الیکشن کا جوڑ توڑ جاری، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں کی پنجاب اسمبلی میں ڈیرے اور انتخابی مہم، دونوں جماعتوں کے امیدوار پیپلز پارٹی کی حمایت لینے ان کے چیمبر میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ کی خالی ہونے والی دو نشستوں پر الیکشن 15 نومبر کو ہوگا، الیکشن مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف کے امیدواروں ولید اقبال اور سیمی ایزی نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد کی جانب سے پیپلز پارٹی سے اپنے سینیٹ امیدواروں کی حمایت کی درخواست کی گئی.

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے پی ٹی آئی وفد کو مرکزی قیادت کے فیصلے کے ساتھ حمایت مشروط کردی، حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ قیادت جو فیصلہ کرے گی ہم اس پر عمل کریں گے۔ پی ٹی آئی وفد کی جانب سے سید حسن مرتضی کو عشائیے کی بھی دعوت دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے وفد نے بھی حسن مرتضی سے ملاقات کی، لیگی وفد میں سائرا افضل تارڑ، رانا مشہود، سعود عزیز، ندیم کامران، سمیع اللہ خان اور دیگر شریک تھے۔ لیگی امیدواروں سائرہ افضل تارڑ اور سعود مجید نے پیپلز پارٹی سے ووٹ کی درخواست کی۔