ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او لاہور نے موٹرسائیکل سواروں کو خبردار کردیا

سی ٹی او لاہور نے موٹرسائیکل سواروں کو خبردار کردیا
کیپشن: City42 - Motorcycles, Lahore, CTO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) چیف ٹریفک آفیسر لاہور  کیپٹن (ر) لیاقت ملک نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ یکم دسمبر سےموٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والی سواری کے ہیلمٹ نہ پہننے پر کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

سٹی 42 کے مطابق ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق دوماہ کے دوران ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ 70ہزار چالان کیے جاچکے ہیں۔

سی ٹی او لاہور لیاقت ملک کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے موٹرسائیکل پر سوار دوسری سواری کے ہیلمٹ نہ پہننے پر کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ بیک ویو مرر، کالے شیشوں کی گاڑیوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کو  بھی مزید تیز کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer