(قیصر کھوکھر) پنجاب اور وفاقی حکومت نے 9 نومبر اقبال ڈے پر عام تعطیل کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کل 9 نومبر کو اقبال ڈے پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے وضاحت کر دی۔کل تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تعطیل نہ ہونے کے حوالے سے چاروں صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا گیا۔
مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبالؒ کا یوم پیدائش ہر سال 9 نومبر کو انتہائی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، اس سلسلے میں ہر سال عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا تھا، تاہم 2015 میں وزارت داخلہ نے اسے منسوخ کردیا تھا۔