ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچار کھانے کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار خبردار!!

اچار کھانے کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار خبردار!!
کیپشن: City42 - Achar, Lahore, PFA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)لاہوریئے مضرصحت اچار کھانے سے بچ گئے،  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کالا خطائی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 60 ہزار کلو پھپوندی لگا زہریلا اچار قبضہ میں لے کر تلف کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو مضر صحت اچار کھانے سے بچالیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری پربت پنڈ کالا خطائی روڈ کے ویران علاقے میں کارروائی کے دوران 60 ہزار کلو ناقص اچار برآمد کر کے جازم اچار پروڈکشن یونٹ کو سیل کردیا جبکہ ناقص اچار ڈمپنگ سائٹ پر لا کر تلف کر دیا گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق اچار کی تیاری میں گلے سڑے، پھپھوندی لگے پھل ، سبزیاں اور مضر صحت کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا، فنگس کا ذائقہ ختم کرنے کے لیے کیمیکل زدہ فلیورز کا بھی استعمال کیا جا رہا تھا، ویجیلنس ونگ نے سپلائی چین کی ریکی کر کے فیکٹری کا سراغ لگایا۔ اچار تیار کر کے مختلف برانڈز کے ناموں سے بڑے سٹورز پر فروخت کیا جاتا تھا۔

 کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق اچار بنانے والے معروف برانڈز کو بھی سپلائی کرنے کے شواہد ملے ہیں جس کی مزید تحقیق جاری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer