ایل ڈبلیو ایم سی میں اربوں کی بوگس ادائیگیاں، ریکارڈ نیب کو مل گیا

ایل ڈبلیو ایم سی میں اربوں کی بوگس ادائیگیاں، ریکارڈ نیب کو مل گیا
کیپشن: City42 - LWMC, Lahore, NAB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعود بٹ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات میں بڑی پیشرفت، صوبائی دارالحکومت میں صفائی کرنے والی ترکی کی کمپنیوں البیراک اور اوزپاک کا ریکارڈ نیب کو مل گیا۔

سٹی 42 کے مطابق '' البیراک'' اور'' اوزپاک ''کے ریکارڈ کی 100 سے زائد فائلوں سے بھری گاڑی نیب لاہور آفس پہنچ گئی۔ نیب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) میں ہونے والے اربوں روپے کی کرپشن پر تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب معاہدے کی خلاف ورزیوں، کوڑے کی جگہ دیگر سالڈ ویسٹ کی مد میں ادائیگیوں غیر قانونی بھرتیوں پر تحقیقات کر رہا ہے ۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ٹیم ڈے کے نام پر اربوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپنی میں مینول سویپنگ کے نام پر بھی اربوں روپے خوردبرد کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق نیب گھوسٹ ملازمین کی بھرتیوں کی تحقیقات بھی کر رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer