ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو اگلے ماہ عید الاضحٰی پر سال کی طویل ترین چھٹیاں ملیں گی جو 6 دن پر محیط ہوں گی۔
عیدالاضحیٰ پر حکومت نے نجی اور سرکاری شعبے کے لئے 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس میں ایک دن یوم عرفہ اور 3 دن عید کے شامل ہیں۔ یہ تعطیلات 9 سے 12 ذوالحج تک ہوں گی۔ عیسوی تقویم کے اعتبار سے یہ چھٹیاں منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک ہوں گے جس کے بعد اختتام ہفتہ کی دو چھٹیاں ہوں گی یوں یواے ای کے رہائشیوں کو عیدالاضحٰی پر 6 چھٹیوں کا موقع ملے گا۔
تاہم یواے ای کے رہائشی اس 6 چھٹیوں کو 9 یا 10 چھٹیوں میں آسانی سے تبدیل کرسکتے ہیں انہیں بس پیر 26 جون کو ایک دن کی رخصت کی درخواست دینا ہوگی۔ اگر چھٹی منظورہوجاتی ہے تو پھر یہ ملازمین 24 جون سے 2 جولائی تک 9 تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔ اور اگر وہ شارجہ میں کام کرتے ہیں پھر ایک اور اضافی دن مل جائے گا اور ان کی چھٹیاں 10 روز کی ہوجائیں گی۔ عیدالاضحیٰ کا حتمی اعلان یواے ای کی رویت ہلال کمیٹی جون کے وسط میں چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔