ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ ایبٹ آباد،مانسہرہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔