(عابد چوہدری)لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف سٹی ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن۔مہم کے پہلے ہفتے 16 ہزار ڈرائیورز کو جرمانے کیے گئے۔
چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز کے مطابق لرنر پرمٹ رکھنے والے 60 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی، ایجوکیٹ کیا گیا۔زائد المیعاد لائسنس رکھنے والے 11 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی۔
ایل ٹی وی لائسنس پر پبلک سروس وہیکلز چلانے پر 911 ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی گئی۔ایل ٹی وی لائسنس پر ہیوی وہیکل، ٹرالر چلانے پر بھی 410 ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 56 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئیں، سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے پاس مطلوبہ ڈرائیونگ لائسنس ہونا بے حد ضروری ہے ۔بغیر لائسنس ڈرائیونگ کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔