ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

 سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی۔ 

 تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی سفارشات پر گریڈ 17 سے 22 کے افسروں کیلئے بڑا اقدام، کسی بھی آسامی پر پوسٹنگ نہ ہونے والے او ایس ڈی افسران کو بھی ایگزیکٹو الائونس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،پنجاب حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام افسروں کو خوشخبری سنادی، چیف سیکرٹری کی سفارشات پر گریڈ 17 سے 22 کے تمام افسروں کیلئے بڑا اقدام اٹھالیا گیا۔

 حکومت نے کسی بھی آسامی پر پوسٹنگ نہ ہونے والے او ایس ڈی افسران کو بھی ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا، اب کہیں بھی پوسٹ نہ ہونے والے پی ایم ایس اور سی ایس ایس افسران کو بھی ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے گا، رپورٹ کے مطابق خزانے پر اضافی بوجھ کی وجہ سے ستمبر 2021ء میں پوسٹنگ نہ ہونے والے افسران کا الاؤنس بند کردیا گیا تھا، دستاویز کے مطابق سرکاری افسروں کو ڈیڑھ گنا اضافی تنخواہ بطور ایگزیکٹو الاؤنس دی جائے گی۔

 چیف سیکرٹری پنجاب کی سفارشات پر نگران پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسروں کو الاؤنس دینے کی منظوری دیدی۔

 دوسری جانب  نگران پنجاب حکومت کا ایک اورمنفردفیصلہ سامنے آ گیا،صوبے میں جھینگوں کی فارمنگ شروع کی جائیگی،پنجاب میں15لاکھ ایکڑ سےزائدار اضی جھینگوں کی فارمنگ کیلئےاستعمال ہوگی۔

جھینگوں کی فارمنگ سے اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوگا،نگران وزیراعلیٰ کی شریمپ ایکواکلچرمتعارف کرانےکیلئےپائلٹ پروگرام کی اصولی منظوری دی گئی ہے،پہلےمرحلےمیں ناقابل کاشت 1لاکھ ایکڑاراضی پرشریمپ ایکواکلچرمتعارف کرایاجائیگا،پائلٹ پروگرام میں بنجرزمینوں پر 10، 10 ہزارایکڑکے10شریمپ فارم قائم ہونگے۔

 پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد شریمپ فارمنگ کے منصوبے کو آگے بڑھایا جائیگا،چھوٹے کاشتکاروں کو  ایک کنال تک شریمپ فارمنگ کیلئےآسان اقساط پر قرضے فراہم کرنیکی تجویز دی گئی،پنجاب بھر میں 15لاکھ ایکڑ ناقابل کاشت اراضی شریمپ  فارمنگ کیلئے میسر ہے،پنجاب میں 1250 ایکڑ اراضی پر شریمپ فارمنگ کا تجربہ کامیاب ہو چکا ہے،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےشریمپ فارمنگ کےفروغ کیلئےجامع پلان طلب کرلیا ۔

Bilal Arshad

Content Writer