ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے تبادلوں کا آغاز 25 مئی سے ہوگا

Teachers,transfer postings,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے تبادلوں کا آغاز 25 مئی سے ہوگا ،محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب اساتذہ کے تبادلوں کے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے سی ای اوز کو اساتذہ کے ای ٹرانسفر پوسٹنگ سسٹم کے حوالے سے اجازت دیدی ہے، جس کا باقاعدہ سرکاری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 25 مئی سے 2 جون تک تبادلوں کیلئے درخواست دی جا سکیں گی۔ پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں کی تصدیق کا عمل 3 سے 7 جون تک مکمل ہوگا جبکہ تصدیق ہونیوالی درخواستوں کے بعد 20 جون کو اساتذہ کے تبادلے کر دئیے جائیں گے۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جن اساتذہ کی ڈیوٹی الیکشن کمیشن نے پہلے سے لگا رکھی وہ تبادلے کے باوجود وہیں ڈیوٹی کریں گے۔