خاتون جج دھمکی کیس میں جاری نوٹس کیخلاف سماعت 9 مئی تک ملتوی

خاتون جج دھمکی کیس میں جاری نوٹس کیخلاف سماعت 9 مئی تک ملتوی
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خاتون جج دھمکی کیس میں جاری نوٹس کے خلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی ۔وکیل نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔نعیم پنجوتھا نے سماعت بغیر کارروائی جمعہ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔دوران سماعت نعیم پنجوتھا نے کہا اپیل پر دلائل عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دینے ہیں،عمران خان کے وکیل سلمان صفدر آج لاہورہائیکورٹ پیش ہوں گے۔

جس پرجج طاہرعباس سِپرا نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ سلمان صفدر مصروف ہیں تو کیس میں ان کا وکالت نامہ کیوں جمع کرایا؟اپیل آپ نے دائر کی،دلائل نہیں دیں گے تو خارج کردوں گا۔

وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا خاتون جج دھمکی کیس میں اپیل کوابھی ایک ماہ نہیں ہوا،اپیل عمران خان نے دائر کی،ہمیں التوا پر کوئی اعتراض نہیں۔سیاسی نوعیت کی بنیاد پر کیسزختم ہوئے تو یہ کیس بھی شامل ہوگا۔بعدازاں عدالت نے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر