(عظمت اعوان) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ کبھی اپنی ذات کی بات نہیں کی،ہمیشہ ملکی مفاد کے لئےکام کیا، کامیاب سیاستدان وہ ہے جو اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ کبھی اپنی ذات کی بات نہیں کی،ہمیشہ ملکی مفاد کے لئےکام کیا، اللہ نے حقوق العباد کا حکم دیا ہے، اللہ اپنے پسندیدہ لوگوں کو خدمت خلق کا جذبہ دیتا ہے، جس کو اللہ توفیق دیتاہےوہ خوش نصیب ہوتا ہے،دنیا میں سب سے بڑا سبق انسانیت کا سبق ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ سمجھتا ہوں بطور وزیراعلیٰ میری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے،انسان کی زندگی میں سیکھنے کا عمل کبھی نہیں رکتا، اللہ کا شکر ہے اس نے مجھےعوام کی خدمت کا موقع دیا، کامیاب سیاستدان وہ ہے جو اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتا ہے،سیاسی جماعتوں کو معیشت کی بہتری کے لئےعمرانی معاہدہ کرنا ہوگا،وطن ہماری ماں ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ چیزوں کا سمجھنا اور ایک دوسرے کا احساس کرنا اللہ کی توفیق ہوتی ہے،کئی وزیر اعلیٰ آئے چلے گئے، کسی نے اچھے کام کیے وہ یاد رہتے ہیں،آج کئی گھروں میں ماں باپ بچوں کو جھوٹی تسلی دیتے ہیں۔