پاکستان کے معروف اسلامی سکالر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پاکستان کے معروف اسلامی سکالر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے معروف اسلامی سکالر مفتی سردار علی حقانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے مشہور عالم دین مفتی سردار علی حقانی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے،حادثے میں مفتی سردار علی حقانی جاں بحق ہو گئے ،حادثہ کوہاٹ روڈ پر درہ آدم خیل کے علاقے زوڑ کلی کے قریب پیش آیا،حادثے میں مفتی سردار علی کا محافظ ایک ساتھی اور ڈرائیور زخمی ہوئے ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-05-08/news-1651984986-4303.jpg

مفتی سردار علی حقانی نے ابتدائی تعلیم چارسدہ میں حق نواز حقانی شہید کے قائم کردہ مدرسہ دارالعلوم جامعہ محمدیہ مٹہ مغل خیل سے حاصل کی، پھر دار العلوم حقانیہ سے دورۂ حدیث اور تخصص کی تعلیم حاصل کی، وہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ضلع نوشہرہ کے امیر بھی تھے۔

مفتی سردار علی حقانی کو 2018ء میں پاکستان راہ حق پارٹی اور اہلسنت والجماعت نوشہرہ نے پی کے 63 پر مشترکہ امیدوار نامزد کرکے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا تھا تاہم وہ اس الیکشن میں صرف 1113 ووٹ حاصل کر سکے تھے اور پی ٹی آئی کا امیدوار جمشید الدین اس حلقہ سے 24760 ووٹ لے کر کامیاب ہوا تھا۔