(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنزہ شیشپر گلیشیئر پھٹنے سے آنیوالے سیلاب کے نتیجے میں ترین حسن آباد پل ٹوٹ گیا، سیاحوں اور دیگر لوگوں کو نگر کے متبادل راستے سے سفر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر پھٹ گیا، جس کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے، پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے حسن آباد کا پل ٹوٹ کر بہہ گیا، جس کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کے دونوں اطراف سینکڑوں سیاح پھنس گے, شیشپر نالے کے اطراف شاہراہ قراقرم بھی کٹاو کے باعث دریا برد ہوچکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے نالے کے اطراف ایمرجنسی نافذ کر کے بروقت گھرانوں کو خالی کرایا گیا ہے,۔
حسن آباد پل گرنے کے خوفناک مناظر کیمروں میں محفوظ ہوگئے, ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی کا انتہائی تیز بہاؤ اور سیلابی صورتحال کے باعث پل کے اطراف کی مٹی بہہ رہی ہے جبکہ دریا کنارے کھڑے لوگ ویڈیوز بنانے میں مصروف ہیں، اس موقع پر پولیس کی نفری بھی وہاں موجود ہے، جو لوگوں کو کنارے سے دور رہنے کی ہدایت کررہی ہے۔
ضعلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ خاندانوں کو شیلٹر اور خوراک فراہم کی جارہی ہے اور شاہراہ قراقرم کو عارضی بحالی کے این ایچ اے سے رابطہ کیا جا رہا ہے، جلد از جلد شاہراہ قراقرم کو بحال کرنے کے لیے عارضی پل لگا کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔
گلگت بلتستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے سربراہ خالد سلیم کے مطابق سیاحوں اور مقامی افراد کیلئے متبادل راستے استعمال کروائے جا رہے ہیں تاہم بڑی گاڑیوں کیلئے متبادل راستے استعمال کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔