پہلی مرتبہ 76 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پہلی مرتبہ 76 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: ملک میں لاک ڈاون اور ٹرانسپورٹ بندش کے باعث مزید42 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ،عید سپیشل ٹرینیں پشاور سے راولپنڈی، کراچی سے حیدرآباد اور کوٹری سے میرپور خاص کے مابین چلائی جائیں گی۔

 لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید سپیشل ٹرینیں 10مئی سے 16 مئی کے دوران چلائی جائیں گی، فیصلہ عید الفطر میں مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر نے کراچی، سکھر، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں، اس سے قبل 34 عید سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 76 عید سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ٹرینیں وقت کی پٹڑی پر نہ آ سکیں،  کوئٹہ اور کراچی سے آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
 پاک بزنس ایکسپریس ایک گھنٹہ بیس منٹ ، عوام ایکسپریس، تیزگام ایک گھنٹہ، جناح ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس ایک گھنٹہ بیس منٹ، کراچی ایکسپریس ایک گھنٹہ چالیس منٹ، فرید ایکسپریس اور خیبر میل دو، دو گھنٹے بیس منٹ، قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ، شاہ حسین ایک گھنٹہ دس منٹ، کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔ ٹرینوں میں گھنٹوں تاخیرسے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer