بزدار سرکار لاہوریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں

CM Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے، قذافی بٹ: شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومت کی کاغذوں کی حد تک ایک اور کوشش،پنجاب حکومت کا عوام کو صاف پانی پلانے کے لئے 27 ارب کا میگا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ، لاہور میں صاف پانی کے منصوبوں پر آئندہ مالی سال میں 2 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے کا دعویٰ کیاگیا ہے۔

صاف پانی کے نام پر اربوں کا بجٹ صرف کاغذی حد تک ہی رہا ہے،  اب پھر سے شہر کے ہر قومی اور صوبائی حلقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے چھوڑے بڑے منصوبوں کو ترجیح ملے گی۔شہر کے ہر حلقے میں موجود فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور توسیع کے ساتھ ساتھ نئے فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔پنجاب حکومت اس منصوبے کے تحت صاف پانی کی فراہمی کے لئے وفاق سے بھی مدد مانگے گی۔محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے نئے مالی سال میں پی ایس ڈی پی فنڈ میں 27 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ بجٹ آئندہ مالی سال 2021_22 میں حکومت پنجاب کو ملے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کے علاقے سوڑا میں ڈیم بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کو اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گ۔ وزیر اعلی پنجاب نے ڈیم کی فیزیبلٹی سٹڈی کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ہل ٹورنٹس کے پانی کومحفوظ کر کے زراعت اور آبپاشی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ سوڑا میں ڈیم بننے سے تونسہ تک لوگوں کو وافر پانی دستیاب ہوگا اور زرعی شعبہ میں ترقی ہوگی۔سوڑا ڈیم کا منصوبہ علاقے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ منصوبے کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی سٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔