نشتر پارک ( حافظ شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی کی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کیساتھ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں اسماء الحسنیٰ' سْنتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر فیملی ٹائم کا ہیش ٹیگ دیتے ہوئے چھوٹی بیٹی کے ہمراہ اسماء الحسنیٰ' سنتے ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی 'اسماء الحسنیٰ' سْنتے ہوئے دْعا کے لیے ہاتھ بھی اْٹھاتی ہیں۔
شاہد آفریدی نے خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ’’والدین اپنے بچے کے لئے سب سے بہتر جو کام کرسکتے ہیں وہ ان کے ساتھ وقت گزارنا ہے،آپ اپنے بچوں کی پرورش کریں اور انہیں بڑھتے ہوئے دیکھیں۔ شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ میں زندگی کے سفر میں اپنے ساتھ وقت گزارنے اور اپنے چھوٹے چھوٹے لمحوں کو پسند کرنے کی سعادت محسوس کر رہا ہوں ، الحمدللہ ۔
The best thing a parent can do for their child is to spend time with them, nurture them and watch them grow, regardless of their gender. Feeling blessed to be spending time with mine through life’s journey, and cherish small moments, just like this, Alhamdulillah #FamilyTime pic.twitter.com/dJskKQcByh
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 7, 2021
واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں، ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی، شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار آفریدی کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گرائونڈ میں سپورٹ کرنے بھی جا چکی ہیں۔