ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ہر لحاظ سے کامیاب رہے گا: گورنر پنجاب

Governor Punjab
کیپشن: Governor Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)   گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پاک سعودی تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیدیا، کہتے ہیں وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ہر لحاظ سے کامیاب رہے گا۔ 

گورنر پنجاب  چودھری محمد سرور سے مختلف وفود نے ملاقات کی، گفتگو کرتے ہوئے گورنر چودھری محمد سرور نے کہا کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر 22 کروڑ پاکستانیوں کو فخر ہے، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ سے ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر چلتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہے گا۔

  گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، اس موقع پر گورنر نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،دورے کے دوران خاتون اوّل، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی کابینہ کے ارکان وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم کے دورے کے دوران عالمی اور علاقائی امور پر گفتگو ہوگی جبکہ وزیراعظم اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان عمرہ کے لیے جائیں گے اور مدینہ میں روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer