پی آئی اے نے بیرون ملک پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

پی آئی اے نے بیرون ملک پروازوں کا شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) پی آئی اے کا 9 مئی سے 12 مئی تک لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی اور پشاور ائیرپورٹ کا فلائٹس شیڈول جاری، سی اے اے کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے بھی نوٹم جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق نو مئی کو پرواز پی کے 783 مسافروں کو لیکر لاہور سے ٹورنٹو جائے گی، 9 مئی کو ہی اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 701 مسافروں کو لیکر مانچسٹر روانہ ہوگی۔

پرواز پی کے 701 مانچسٹر سے خالی ابوظہبی اور واپس لاہور آئے گی، 9 مئی کو پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے مسافروں کو لیکر ہیتھرو جائے گی، واپسی پر بھی ہیتھرو سے مسافروں کو واپس اسلام آباد لائے گی،9 مئی کو پی آئی اے کا خالی طیارہ کراچی سے بیجنگ جاکر کارگو لیکر اسلام آباد واپس آئے گا، ٹورنٹو سے پرواز خالی واشنگٹن سے مسافروں کو لیکر اسلام آباد واپس آئے گی۔

10 مئی کو اسلام آباد سے پی کے 701 مسافروں کو لیکر مانچسٹر جائے گی اور واپس خالی آئے گی، 10 مئی کو فیصل آباد اور دبئی کے درمیان بھی پرواز چلے گی، اسلام آباد سے 10 مئی کو پرواز پی کے 894 مسافروں کو لیکر کوالالمپور جائے گی، واپسی پر مسافروں کو پشاور اتارے گی۔

اسی طرح  11 مئی کو پرواز پی کے 8261 مسافروں کو لاہور سے لیکر ابوظہبی جائے گی۔11 مئی کو پرواز پی کے 8751 اسلام آباد سے مسافروں کو لیکر اوسلو جائے گی۔ 11 مئی کو پرواز پی کے 757 مسافروں کو اسلام آباد سے ہیتھرو لیکر جائے گی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی کٹس کاعطیہ دیا گیا  ہے۔ سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل افضل کا شکریہ ادا کیا۔

حفاظتی کٹس میں حفاظتی لباس، ماسک اور عینکیں شامل ہیں، ان کٹس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کرے گا۔ سی ای او ارشد ملک کا کہنا تھا کہ تمام قومی ادارے مکمل یکجہتی اور یگانگت سے ملک کی خدمت میں مصروف ہیں، عطیہ کردہ سامان سے پی آئی اے کے عملے اور مسافروں کو محفوظ بنانے میں بہت مدد ملے گی۔