ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم مارکیٹ ہفتے کو کھلے گی یا نہیں؟ تاجر پریشان

اعظم مارکیٹ ہفتے کو کھلے گی یا نہیں؟ تاجر پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) کلاتھ مارکیٹ کے سینئر تاجر رہنماوں کا اہم اجلاس، تاجر رہنما ملک زمان نصیب، لیاقت سیٹھی کہتے ہیں، ہفتے کو مارکیٹ کھلنے کے حوالے ابہام ہے، سوموار سے مارکیٹ باقاعدہ کھلے گی۔

اعظم مارکیٹ کے تاجررہنماوں کے اہم اجلاس میں لیاقت سیٹھی، ملک زمان نصیب، شیخ جاوید، صادق گجر، حاجی رزاق، عمران میر اور اطہر علی خان شریک ہوئے۔

اس موقع پر سینئر تاجر رہنما ملک زمان نصیب نے کہا کہ ہفتے کو مارکیٹ کھلنے کے حوالے سے ابہام ہے، حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن آنے کی صورت میں ہی ابہام دور ہونے میں مدد مل سکے گی۔

سر بلند بلاک کے صدر لیاقت سیٹھی نے کہا کہ سوموار سے اعظم مارکیٹ باقاعدہ کھلے گی۔ انہوں نے کہا کہ طویل لاک ڈاون سے تاجر برادری معاشی بحران سے دوچار ہے، اب تو تاجروں کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے بھی پیسے ختم ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا، چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں صبح فجر سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی، چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں ہفتے میں 2 دن بند رہیں گی۔ 2 دن بندش کا اطلاق پہلے سے کھولی گئی فارمیسی، میڈیکل سٹورز، دودھ دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں، بیکریوں اور دیگر دکانوں پر نہیں ہوگا۔

کنسٹرکشن سے منسلک صنعتوں اور متعلقہ دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کل سے پائپ ملز، سرامکس، سینٹری ویئرز، پینٹس، الیکٹریکل کیبلز، سوئچ بورڈز، سٹیل، ایلومینیم کی صنعتوں اور دکانوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔