فکسنگ اسکینڈل، عمر اکمل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

فکسنگ اسکینڈل، عمر اکمل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افظ شہباز علی: فکسنگ اسکینڈل میں عمر اکمل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ، بلے باز کے کرکٹ کھیلنے کی تین سال کی مکمل پابندی ہوگی، عمر اکمل فیصلے کے خلاف 14 روز میں اپیل کرسکتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ کے بگڑے شہزادے عمر اکمل کے فکسنگ کیس میں پی سی بی ڈسپلنری پینل نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،  عمر اکمل کے کرکٹ کھیلنے پر تین سال کی مکمل پابندی ہوگی تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد بلےباز کی نصف پابندی معطل ہونےکی امید بھی دم توڑ گئی ۔

چیئرمین پی سی بی ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے اپنے ریمارکس میں لکھا ہے کہ عمر اکمل پر دونوں چارجز ثابت ہو ئے ہیں عمراکمل اینٹی کرپشن کوڈ 2.4.4 کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کام رہے اور اپنے جواب میں بلے باز اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ ماضی میں وہ خود ہی اس طر ح کے رابطوں سے آگاہ کرتے رہے ہیں ۔

فیصلے کے مطابق چارج نمبر دو میں عمر اکمل پی ایس ایل میں کرپشن کے لئے ہونے والے رابطوں کے بارے میں بتانے میں ناکام رہے جو کہ ان کو سزا وارکی حیثیت سے پیش کرتے ہیں ، عمر اکمل پر20فروری 2020 سے 19 فروری 2023 کرکٹ کھیلنے پر مکمل پابندی ہو گی , بلے باز 14 روز میں اپیل کا حق رکھتے ہیں، پی سی بی اینیٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کو 20 فروری کو معطل کیا تھا بلے باز پر مشکوک افراد سے ملنے اور کرپشن کی ہونے والی پیش کش کی اطلاع کرنے لے الزامات تھے ۔

عمر اکمل نے پی سی بی کے نوٹس آف چارج کو چیلنج نہیں کیا تھا جس کےبعد معاملہ ڈسپلنری پینل کے پاس چلا گیا تھا، دوسری طرف جانب عمر اکمل کے بڑے بھائی ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے ایک مرتبہ پھرفیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپیل کرنا ہمارا حق پے فیصلہ دیکھنے کے بعد اپیل کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے ۔

Shazia Bashir

Content Writer