ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرفراز احمد کی تضحیک پرعدنان صدیقی تنقید کی زد میں

سرفراز احمد کی تضحیک پرعدنان صدیقی تنقید کی زد میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی کے رہنما اور ٹی وی شو میزبان عامر لیاقت کا مذاق برداشت نہ کرنے والے اداکار عدنان صدیقی نے لائیو شو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی تضحیک کرکے سوشل میڈیا صارفین کے غصے کو ہوا دے دی۔

پاکستان میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مختلف رمضان اور گیم شوز کا ٹرینڈ چل پڑتا ہے اور شوز میں کئی بار کچھ ایسی حرکتیں ہوجاتی ہیں جو عوام کو سخت ناگوار گزرتی ہیں، چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے اپنے شو جیوے پاکستان میں بھارتی اداکارہ سری دیوی اور عرفان خان کی موت کو لے کر عدنان صدیقی کے سامنے ایک مذاق کیا تھا کہ آپ جس اداکار کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ دنیا سے چلا جاتا ہے، آپ نے سری دیوی کے ساتھ کام کیا وہ بھی چلی گئیں اور آپ نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا تو وہ بھی انتقال کرگئے، یہ مذاق عدنان صدیقی سے بالکل بھی برداشت نہیں ہوا تھا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو میں جانے پر بے حد افسوس اور پچھتاوا ہے۔

بعد ازاں عامر لیاقت حسین نے اپنے مذاق پر معافی بھی مانگ لی تھی، تاہم اب عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں وہ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے پروگرام ”جیتو پاکستان لیگ“ میں سابق کپتان سرفراز احمد کی تضحیک کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

عدنان کی اس حرکت پر شو میں موجود دیگر افراد ہنسے تاہم سوشل میڈیا صارفین کو عدنان صدیقی کی یہ حرکت بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے عدنان صدیقی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ وہی عدنان صدیقی ہیں جنہوں نے عامر لیاقت کے بے ہودہ مذاق کی مذمت کی تھی؟

ٹوئٹر صارف خدیجہ نے لکھا ہے کہ عدنا ن صدیقی کو ہمارے کرکٹ ہیرو سرفراز سے معافی مانگنی چاہیے، عدنان کو دوسروں کا خیال کرنا سیکھنا چاہیے اور دوسروں کے ساتھ زیادہ ہمدردی والا رویہ رکھنا چاہیے، لوگوں کی توہین کرنا بند کرنا چاہیے، اپنی توانائی دوسروں کے موروال کو بلند کرنے کے لیے استعمال کریں نہ کہ ان کے ساتھ برا سلوک کریں، اب یہ وقت ہے کہ ان لوگوں کا مذاق اڑانا بند کرنا چاہیے جو ہکلاتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer