(سٹی 42) کلمہ چوک میں واقع سنچری ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسیکوٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک میں واقع سنچری ٹاور کی دوسری منزل میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث آسمان پر دھوئیں کے کالے بادل چھاگئے ہیں، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق ٹاور کی تیسری منزل پر تین افراد پھنس ہوئے ہیں جن کو نکالنے کی ریسکیو اہلکار کوشش کررہے ہیں۔