ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ: نوازشریف کے خلاف دائر عدلیہ مخالف ریلی کیس کی سماعت

لاہورہائیکورٹ: نوازشریف کے خلاف دائر عدلیہ مخالف ریلی کیس کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد اسلام آباد سےلاہور تک عدلیہ مخالف ریلی نکالنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت، ہمیں نوازشریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، تھانہ ڈیفنس اے کا جواب، عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی ملتوی کر دی۔

جسٹس صداقت علی خان نے ایڈوکیٹ جواداشرف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے بطور وزیراعظم نااہلی کے بعد اسلام آباد سے لاہور تک ریلی نکالی جس میں عدلیہ کےخلاف کڑی تنقید کرتے ہوئے عدلیہ پر اثر انداز ہونے اور انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی، نواز شریف کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوئی، جس پر اس نے جسٹس آف پیس کو انداراج مقدمہ کے لیے درخواست دی جو خارج کر دی گئی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جسٹس آف پیس کا نوازشریف کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست کو مسترد کرنے کے فیصلے کو کلعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے عدالت سے نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی۔ تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ انہیں نوازشریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔