ایوان صںعت وتجارت میں جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کا اہم اجلاس

ایوان صںعت وتجارت میں جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کا اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: ایوان صںعت وتجارت میں جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کا اہم اجلاس کنونیئررضوان اختر شمسی کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں زرگرز اور قیمتی پتھروں اور دھاتوں کا کاروبار کرنے والے تاجروں نے شرکت کی،تاجروں نے جیمز ایند جیولری سیکٹر پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کا مطالبہ کردیا۔    

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس میں گولڈ لیبارٹری کے چیرمین حاجی اسلم خان،حاجی عبدالرشید،اعجاز طفیل،عمران یوسف،وسیم اقبال،یاسر طفیل،معظم وحید سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں کسٹم،ٹڈاپ سے متعلقہ مسائل زیربحث  آئے۔ کنونیئر رضوان اختر شمسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے جیولری برآمد کرنے کے عوض آدھا سونا اور باقی ڈالر وصول کرنے کی شرط عائد کررکھی ہے۔ رضوان اختر شمسی نے مزید کہا کہ جیولری برآمد کرنے کے عوض مکمل خام سونا درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:شنگھائی روڈ پر نالے اور سڑک کے درمیاں فرق کرنا مشکل ہوگیا 

 دوسری جانب جمیز اینڈ جیولری کےممتاز تاجر رہنما رضوان اختر شمسیکا کہنا تھا کہ جیولری ایکسپورٹ کرتے وقت کسٹم حکام کیجانب سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ سونےکا وزن اور میعار چیک کرنے کی مشینیں کسٹم حکام کے پاس نہیں ہوتیں۔ جس کے باعث سونے کے وزن اور میعار کی چیکنگ میں غیر ضروری تاخیر ہوجاتی ہے جس سے زرگرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔