لاثانی ایکسپریس کی رمضان ٹائمنگ 12 مارچ سے نافذ ہو گی

Lasani Express New Timing, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ریلوے انتظامیہ نے رمضان کے دوران نوکری کے لئے  سیالکوٹ، نارووال اور دیگر علاقوں سے لاہور آنے جانے والے ملازموں کو لانے لے جانے والی ٹرین لاثانی ایکسپریس کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔  عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور ،ناروال ،سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی لاثانی ایکسپرس(125اپ)کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔  نئے اوقات کار یکم رمضان (12 مارچ) سے نافذ ہوں گے اور یہ صرف رمضان المبارک کے مہینہ کے لئے ہوں گے۔

لاثانی ایکسپریس یکم رمضان المبارک سے سہ پہر 3بجکر 10منٹ پر روانہ ہو کر شاہدرہ باغ،نارنگ، نارووال سے ہوتی ہوئی شام7بجکر45منٹ پر سیالکوٹ پہنچا کرے  گی۔  اس وقت یہ ٹرین سہ پہر 3بجکر 55منٹ پر روانہ ہوتی ہے۔ پاکستان ریلوے کے ایک اور اعلان کے مطابق سکھر ایکسپریس (145اپ،146ڈاﺅن)کو  دوڑ ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کے لئے سٹاپ کی اجازت دے دی گئی۔عوام کو یہ سہولت 3 ماہ کے لئے عارضی بنیاد پر حاصل ہوگی۔اس فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔