مقامی سطح پرتیارکردہ گاڑیوں پر سیلزٹیکس 18سے بڑھا کر 25 فیصد کردیا گیا

مقامی سطح پرتیارکردہ گاڑیوں پر سیلزٹیکس 18سے بڑھا کر 25 فیصد کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافےکا خدشہ، مقامی سطح پرتیارکردہ گاڑیوں پر25فیصدسیلزٹیکس عائد کردیاگیا۔ 

ایف بی آر نےسیلز ٹیکس میں اضافےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق مقامی سطح پرتیارگاڑیوں پر سیلزٹیکس 18سے بڑھا کر 25 فیصد کیا گیا۔ سیلز ٹیکس میں اضافے کا اطلاق 1400 سی سی یااس سےزائد گاڑیوں پرہوگا، 40لاکھ روپےسے زائد مالیت کی بڑی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس لاگوہوگا، فیصلےکےتحت ایف بی آرکو4 ارب روپے سے ذائد کی آمدنی ہوگی ۔ گاڑیوں پر25 فیصد سیلز ٹیکس کو آئندہ بجٹ میں بھی برقرار رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس عائد ہونےسے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔