رمضان کی آمد سے پہلے، مہنگائی کی لہر، لیکن سب کچھ مہنگا نہیں ہوا، سستا کیا کچھ ہوا، جانئے!

 رمضان کی آمد سے پہلے، مہنگائی کی لہر، لیکن سب کچھ مہنگا نہیں ہوا، سستا کیا کچھ ہوا، جانئے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رمضان کی آمد سے پہلے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں1.11 فیصد اضافہ ہو گیا۔

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح معمولی اضافی کے ساتھ  32.39 فیصد ہوگئی 

ادارہ شماریات نے گزشتہ ہفتے سیسنیٹو پرائس انڈیکس میں  کمی بیشی کے متعلق  رپورٹ ریلیز کردی ۔

ایک ہفتے میں 14 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور  14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئِی۔ 

سب سے زیادہ ان  کموڈٹیز کی قیمتوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا جو رمضان  کے دوران زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔ پیاز کی قیمت 60 روپے 28 پیسے اضافے سے 238روپے 30 پیسے فی کلو ہوگئی ۔  آلو 13 روپے  فی کلو مہنگے ہوئے۔ کیلے10 روپے  فی درجن,انڈے 6 روپے 71 پیسے فی درجن مہنگے  ہو گئے۔  بیف 11 روپے, مٹن 8 روپے  فی کلو مہنگا ہوا۔

 گزشتہ ہفتے جو کموڈٹیز  قدرے سستی ہو گئیں ان میں چکن بھی شامل ہے۔ برائلر مرغی 31 روپے 3 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ چائے کا 190 گرام پیکٹ 7 روپے 13 پیسے سستا ہوا۔ لہسن 2 روپے 33 پیسے فی کلو, ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 2روپے49پیسے سستا  ہو گیا۔  دال چنا,باسمتی چاول, آٹا اور چینی بھی سستی ہوئِی ۔ حالیہ ہفتے23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔