محسن نقوی سینیٹر  بن کر  وفاق میں اپنی سپیڈ سے پاکستان کو مستفیض کریں گے

Mohsin Naqvi Senate, Federal Government, Mohsin Speed, City42, Pakistan Peoples Party, Pakistan Muslim League N
کیپشن: پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی نے سید محسن رضا نقوی کو سینیٹ کی پنجاب سے نشست کے لئے منتخب کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سید محسن رضا  نقوی سینیٹر  بن کر  وفاق میں اپنی سپیڈ سے پاکستان کو مستفیض کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے  مل کر  سید محسن رضا نقوی کی صلاحیتوں سے وفاق میں فائدہ اٹھانے کے لئے انہیں سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔   سید محسن رضا نقوی پنجاب سے سینیٹ کی نشست کے لئے  پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

 محسن نقوی  چند ہفتے پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنر کے رکن بنے تھے پھر  وہ الیکشن لڑ کر  22 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین منتخب ہوئے۔ اب وہ پاکستان کی کرکٹ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کر کے پاکستان کو  دوبارہ کرکٹ کے گلوبل ایرینا میں بامِ عروج پر لے جانا چاہتے ہیں۔ وفاق میں خدمات انجام دینے کے دوران  محسن نقوی چیئرمین پی سی بی  کو بھی اپنی نابغہِ رُوزگار سپیڈ سے فیضیاب کرتے رہیں گے۔