پھلوں  کی سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت جاری

پھلوں  کی سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت جاری
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مائدہ وحید: پھل خریدنا بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا اوپن مارکیٹ میں من مانی پھلوں کی قیمتں وصول کی جانے لگی اوپن مارکیٹ اور سرکاری نرخ نامہ میں کتنا فرق ہے
پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔

پھل غریب کیلئے خواب بننے لگے. مہنگے پھل مزید مہنگے ،سیب کالا کولو 10 روپے مہنگاکرکے سرکاری قیمت 325 روپے کلو مقرر مارکیٹ میں درجہ اول سیب کی فروخت 400 کلو تک ہونے لگے ـ
کیلا درجہ اول 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 180 روپے درجن مقرر ، درجہ اول کے کیلے کی فروخت 250 روپے فی درجن تک،کیلا درجہ دوم 10 روپے مہنگے کرکے سرکاری قیمت 125 روپے فی درجن مقرر، فروخت 160 روپےفی درجن فروخت ہونے لگے۔
انار بدانہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 680 روپے کلو مقرر، بازار میں  980 روپے کلو تک  فروخت کیا جارہا۔امرود 145 روپے سرکاری ریٹ لسٹ میں جبکہ بازار میں 190 روپے کلوتک  فروخت جاری ہے۔
کنو کی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 285 روپے درجن مقرر لیکن مارکیٹ میں فروخت 400 روپے تک فروخت ہوتا رہا۔
پپیتا سرکاری ریٹ لسٹ میں 225 روپے کلو مقرر کیا گیا تاہم مارکیٹ میں فروخت300 روپے تک پہنچ گئی۔کھجورایرانی 5 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 500 روپے کلو مقرر کی گئی اوپن مارکیٹ میں  600 روپے کلو تک  فروخت ہونے لگی۔