ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ کو کل ساڑھے 12 بجے طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں وزارتوں کے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے ،وزارت خزانہ سے انتخاب کے انعقاد کیلئے فنڈز کی فراہمی کاکہا جائے گا، ذرائع کا مزید کہناہے کہ وزارت داخلہ کو آرمی، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کاکہا جائے گا،وزارت داخلہ سے فوج کی الیکشن میں ڈیوٹی یقینی بنانے کا بھی کہا جائے گا۔