ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں ہر دن خواتین کا دن ہوتا ہے, مریم نواز

پاکستان میں ہر دن خواتین کا دن ہوتا ہے, مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر دن خواتین کا دن ہوتا ہے، ملک میں خواتین کی ضروریات کی نشاندہی کرتی رہوں گی، تمام خواتین کو عالمی دن پر مبارکباد دیتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی تقدیر کا فیصلہ خواتین اپنے ووٹ کے ذریعے کرسکتی ہیں، مرضی سے ووٹ دینے کا حق خواتین کو ضرور ملنا چاہیے۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں والدہ سے بہت کچھ سیکھا، ملک میں خواتین کو ان کا جائز مقام دلانے کیلئے کوشش کروں گی، خواتین کو جس طرح کا حق ملنا چاہیے نہیں مل رہا، محترمہ فاطمہ جناح میرے لئے رول ماڈل ہیں، خواتین ملکی خدمت میں کسی طرح بھی پیچھے نہیں ہیں، خواتین نے ہر جگہ اپنا نام بنایا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer