ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی ریلی،عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا    

Imran khan,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے بالآخر قانون کےسامنے ہار مانتے ہوئے انتخابی ریلی ملتوی کر دی  ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کارکنوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ  آج کی ریلی ملتوی کی جاتی ہے ، اس لیے کارکنان پرامن طریقے سے گھروں کو چلے جائیں ۔ 

 واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے  7 روز کیلئے دفعہ 144نافذ کی گئی تھی ، اس کے باوجود پی ٹی آئی نے زمان پارک سے انتخابی ریلی نکالی جس پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو گرفتاربھی کیا  تھا۔