ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں دوسری بار ایک میچ میں 20 وکٹیں گریں۔
پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں دوسری بار کسی میچ میں دونوں ٹیمیں آل آؤٹ ہوگئیں۔ پشاور زلمی نے 19.3 اوورز میں 207 رنز بنائے، قلندرز نے 19.4 اوورز میں172 رنز اسکور کیے۔
And it's decided in the favour of @PeshawarZalmi who painted the field Yellow today ???? #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #PZvLQ pic.twitter.com/K2c94D0QnI
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 207 رنز کا ہدف دیا تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 172 رنز پر آل آؤٹ کرکے 35 رنز سے شکست دی۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے سے آؤٹ ہوگئی ہیں۔