ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نفاذ آج سے ہوگا اور 7 روز تک جاری رہے گا۔نوٹیفکیشن کےمطابق پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔