ویب ڈیسک: امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے 500 طلبا کے لیے وظائف کا اعلان کر دیا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس (ned price)نے کہا ہے کہ مزید 5 سو طلبا کے لیے وظائف کا اعلان پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا۔نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ بلوم نے اعلان اسلام آباد میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہائرایجوکیشن کی تقریب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وظائف سے مالی کمزور طلبا کی پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں حصول تعلیم میں مدد ہو سکے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکالرشپ پروگرام کے تحت امریکا ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے 6 ہزار سے زائد وظائف دے چکا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 60 فیصد اسکالرشپس خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دی گئی ہیں۔