جاپان نے اپنا راکٹ خود ہی تباہ کر دیا

جاپان نے اپنا راکٹ خود ہی تباہ کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  جاپان نے اپنا راکٹ لانچنگ کے دوران انجن فیل ہونے کے باعث خودکار طریقے سے خود ہی تباہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایچ تھری راکٹ کا لانچنگ کے دوران دوسرا انجن فیل ہوا تو کنٹرول روم سے راکٹ کو کمانڈ بھیج کر تباہ کر دیا گیا۔ گزشتہ 3 دہائیوں کی کوششوں کے بعد میڈیم لفٹ ایچ تھری راکٹ بنایا گیا تھا جس کی لانچنگ میں ناکامی کو جاپانی حکومت کی جانب سے افسوسناک قرار دیا گیا۔

یہ راکٹ جاپان کی ائیرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ اس 57 میٹر طویل راکٹ کو مانیٹرنگ سیٹلائیٹ سمیت خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں تاہم اپنی لانچنگ کے چند منٹ بعد لانچنگ کے دوسرے مرحلے میں انجنیئرز راکٹ کو خودکار طریقے سے تباہ کرنے کے احکامات بھیجنے پر مجبور ہو گئے۔

ایچ تھری راکٹ کو اسپیس ایکس کے فالکن نائن راکٹ کے مقابلے میں سرکاری اور نجی سیٹلائیٹس کو دھرتی کے مدار میں بھیجنے کے لیے ایک سستے متبادل کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا۔

اس راکٹ کو فروری میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے ملتوی ہونے کے بعد گزشتہ روز لانچنگ کی گئی تاہم بوسٹرز میں خرابی کے باعث ایچ تھری راکٹ لانچنگ پیڈ سے اڑنے میں ناکام ہو گیا۔