ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے خوفزدہ نہیں ہیں، اسے ناکام بنائیں گے۔
تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں اسد عمر، شفقت محمود اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام اتحادی اور حکومتی ارکان متحد ہیں، وزیراعظم کل کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کی اسلام آباد میں حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ناکامی ہوگی، تحریک عدم اعتماد سے خوفزدہ نہیں ہیں، ہماری توجہ پرفارمنس پر ہے۔